21 جنوری 2013 - 20:30

فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی نے مقبوضہ فلسطین کی مکمل آزادی تک صہیونی دشمن کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

ابنا: تحریک جہاد اسلامی کے سیاسی دفتر کے رکن نافذ عزام نے کہا ہے کہ فلسطینی مجاہدین مقبوضہ فلسطین کی مکمل آزادی اور صہیونی ریاست کی شکست تک اپنی مزاحمت جاری رکھیں گے۔ انھوں نے کہا کہ فلسطینی ماہیگیروں پر صہیونی فوجیوں کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور ان کی تنظیم جنگ بندی کی بار بار خلاف ورزی کی وجہ سے حالیہ جنگ بندی پر نظر ثانی کرنے کی تجویز کا جائزہ لے رہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔/110